انتخابی اصلاحاتی پیکج کیخلاف حکومت اور اپوزیشن اپنے مفادات کےلئے پھر اکٹھے ہو گئے ہیں ،طاہر القادری
لاہور(اے پی اے) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابی اصلاحاتی پیکج کیخلاف حکومت اور اپوزیشن اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے ہیں ۔ یہ باتیں انہوں نے ٹوئیٹر پیغام میں کہیں ۔ انہوں نے ملک خصوصاََ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی جاری لہر کو منصوبے کے تحت سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی بقاءاور سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے ۔
طاہر القادری