قومی لٹیروں کے احتساب کیلئے ایک فعال، منظم اور غیر جانبدار ادارہ بنایا جائے:ظفر گوندل
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چودھری ظفراقبال گوندل نے کہا ہے کہ زرداری حکومت میں این آر او زدگان کوکیفرکردار تک پہنچانے کی بجائے اہم سرکاری وسیاسی عہدوں اور مراعات سے نوازا گیا۔ قومی لٹیروں کے احتساب کیلئے ایک فعال، ایماندار اور غیر جانبدار ادارہ ناگزیر ہے، جو نہ ہونے سے ملک میںکرپشن کا دور دورہ ہے۔