جیونی کے غریب ماہی گیر کے جال میں 26کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی، رواں ہفتے جیونی سے پکڑی جانی والی یہ تیسری قیمتی مچھلی کا شکار ہوا،غریب مچھیرے کے جال میں 26کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی ،
سوا مچھلی جیونی کی منڈی میں نیلام کردی گئی، منڈی میں سوا مچھلی 6لاکھ76ہزارروپے میں نیلام کی گئی،رواں ہفتے جیونی سے پکڑی جانی والی یہ تیسری قیمتی مچھلی کاشکارہوا ، اس سے قبل 30مئی کو بھی ایک مچھیرے کے جال میں قیمتی 48کلو وزنی سوا مچھلی پھنسی تھی ، جو 86لاکھ 40ہزار میں نیلام ہوئی،چند دن قبل بھی جیونی سے ایک سوا مچھلی پکڑی گئی تھی، جو 7لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئی تھی،خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں، اور مقامی ماہی گیر اکثر ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہین، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔