کامونکے:موٹر سائیکل اور پیٹر انجن چوری، 3لاکھ روپے چھن گئے
کامونکے(نامہ نگار)ڈکیتی اورچوری کی تین مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل اور پیٹر انجن چوری،دن دیہاڑے چار ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،مقدمات درج۔ صدیق کالونی کے عرفات کا گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،نواحی گاؤں مہلووالہ کے زمیندار محمد امجد کے کھیتوں سے پیٹر انجن چوری۔ موڑ ایمن آباد روڈ پر واقع وزیر آئل مل میں دو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکوؤں نے مل مالک وزیر نمردار اور اس کے بیٹے اورنگزیب سے تین لاکھ دس ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔