شاعر و ادیب احسان سہگل نے وکی پیڈیا کیخلاف مقدمے کی تیاری کرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی عدالت انصاف کے ہیڈ کوارٹر دی ہیگ۔ ہالینڈ میں مقیم معروف پاکستانی نژاد شاعر، ادیب اور کہنہ مشق صحافی احسان سہگل نے جو اپنی ہزار صفحات پر مشتمل اردو کلیات ضرب سخن اور علم عروض پر دسترس کے حوالے سے انڈوپاک اور اردودنیا میں معتبر مقام کے حامل ہیں معلوماتی ویب سایٹ وکی پیڈیا کے خلاف مقدمہ
درج کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ احسان سہگل کی شخصیت اور فن پر بھارت اورپاکستان کے مشاہیر نے بہت کچھ لکھ رکھا ہے۔ ان کے ادبی کام کو سراہا ہے اور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے- اردو کے ساتھ ساتھ وہ انگلش میں بھی اپنا مقام رکھتے ہیں۔ ان کی انگریزی نظموں اور اقوال پر متعدد کتابیں امریکن بک سنٹر ہالینڈ سے شائع ہو چکی ہیں اور ان کے اقوال دنیا کی بڑی بڑی ویب سائیٹ، اخبارات اور ٹی وی پر پیش کیے گئے ہیں۔ احسان سہگل کے بارے میں کنزروا پیڈیا اور وکی پیڈیا پر کی مضامین ان کی شخصیت اور