عید الفطر روزہ داروں کیلئے اللہ کا انعام عظیم ہے‘ رانا احسان
کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما رانا محمد احسان نے عید الفطر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اہل وطن سے نماز عید میں ملک کے استحکام‘ سلامتی‘ خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔ رانا احسان نے کہا ہے کہ عید الفطر روزہ داروں کے لئے اللہ کا انعام عظیم ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ہوشربا مہنگائی کرکے عید کی خوشیوں کو گرہن لگادیا ہے۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے لوگوں سے جینا کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوکر انہیں بہالے جائے گا۔