جرائم کی بنیادی وجہ مہنگائی ہے‘ آفتاب عالم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)برائٹ وے ڈویلمنٹ ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری آفتاب عالم کی طرف سے دی گئی افطار ڈنر میں علی ملاڑی، محمد راجہ، شبانہ بیگم و دیگر سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مخیر حضرات کو عوام کی خدمت کے لئے سرگرم ہونے کی ضرورت ہے۔ جرائم کی اصل وجہ مہنگائی ہے۔ حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے جرائم خود ختم ہوجائیں گے۔