غریب مستحق اور نادار لوگوں کی خدمت صدقہ جاریہ ہے: لیاقت مداخیل
کراچی(سٹی نیوز)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ویسٹ گلشن ضیاء اورنگی ٹائون میں بچوں کو عید گفٹ تحائف تقسیم کے سلسلے میں ایک پروگرام کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین لیاقت مداخیل، وائس چیئرمین شکیل شیخ، نائب صدر محمد صفدر نے خطا ب کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں شاہد معین، شاہنواز خان، نوید عباسی، نعیم احمد صدیقی اور ان کی پور ی ٹیم کو اس قد ر شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی اور افطار پارٹی اورڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ چیئرمین کراچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غریب مستحق اور نادار لوگوں کی خدمت صدقہ جاریہ ہے۔ عید کی خوشی میں غریبوں کو شامل کرنے سے ہی عید کی خوشی مکمل ہوتی ہے۔قومی امن کمیٹی انسانی فلاح و بہبود کا نام ہے اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اس طرح کا پروگرام کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آخر میں انہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔