پاک فوج کے دشمن وطن عزیز کے دشمن ہیں:اورنگزیب سلطان
اکراچی (سٹی نیوز) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہا کہ پاک فوج کے دشمن وطن عزیز اور اُمت مسلمہ کے دشمن ہیں ایسے عناصر کبھی ملک وقوم کے دوست نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پاک افواج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہاکہ ہماری پاک افواج اُمت مسلمہ کے لئے اللہ کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے ہمیں اپنی فوج پر ناز ہے اور ہم اپنی فوج کی عزت کرتے ہیں ۔ہماری بہادر افواج نے اپنا آج ہمارے کل اور آنے والے نسلوں کے لئے قربان کررہی ہے پاک افواج کے دشمن اللہ اور رسولﷺاور اُمت مسلمہ کے دشمن ہیں۔