وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر وزیراعظم اور آرمی چیف کو بھی ارسال کر دیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ قمری کیلنڈر وزیراعظم اور ان کی کابینہ سمیت آرمی چیف اور دیگر اعلی عہدیداران کو ارسال کردیا گیا ہے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز کرنے اور ایک ساتھ عید منانے کے لئے جو ایک قمری کیلنڈر ترتیب دیا تھا وہ قمری کیلنڈر نظرثانی کے لئے وزیراعظم ،کابینہ اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران کو ارسال کر دیا گیا ہے۔