ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف افغان بائولر محمد نبی کی عمدہ بائولنگ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) ورلڈکپ 2019میں سری لنکا کیخلاف پہلے میچ میں افغانستان کے تجربہ کار کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے ایک نامور آل راؤنڈر محمد نبی نے ایک ہی اوور میں سری لنکا کی بیٹنگ لائی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ٹاس جیت کر افغانستان نے بولنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کے اوپنرز سے اننگز کا برق رفتارآغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز بنائے۔بہتر آغاز ملنے کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں کوسل پریرا اور لہیرو تھریمانے نے 52 رنز کا اضافہ کیا۔افغانستان کے خلاف بہترآغاز ملنے کے باوجود سری لنکن مڈل آرڈر نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہر کیا اور 15 رنز کے اضافے سے 5 وکٹیں گنوا دیں۔144 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن مڈ ل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔ 144 سے 159 رنز کے درمیان 3 صرف اوورز میں سری لنکا نے 5 وکٹیں گنوائیں۔بارش کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم سری لنکن ٹیم 36.5 اوورز میں 201 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کوسل پریرا 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 4، دولت زردارن اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ورلڈ کپ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا۔ابتدا میں یہ فیصلہ ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جہاں کوشل پریرا اور کپتان دمتھ کرونارتنے نے برق رفتاری سے رنز بناتے ہوئے ٹیم کو 92 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔30 رنز بنانے والے کپتان کروناترنے غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے محمد نبی کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، تاہم ان کے بعد آنے والے لہیرو تھریمننے نے کوشل پریرا کا ساتھ دیا اور اسکور 22 اوور میں 144 تک پہنچا دیا۔اس کے بعد افغانستان کے تجربہ کار کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے ایک نامور آل راؤنڈر محمد نبی نے ایک ہی اوور میں سری لنکا کی بیٹنگ لائی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔انہوں نے لہیرو تھری مننے، کوشل پریرا اور ایجیلو میتھیوس کو آؤٹ کرکے ٹیم کے اسکور کارڈ پر نہ صرف کاری ضرب لگائی بلکہ سری لنکا کو بڑے اسکور کی جانب گامزن ہونے سے روکنے کی بنیاد رکھ دی۔حامد حسن نے دھننجیا ڈی سلوا کی اننگز کا خاتمہ 149 کے مجموعے پر کردیا، جبکہ صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد تھیسارا پریرا رن آؤٹ ہوگئے۔ایسے میں ایسرو اوڈانا اوپنر کوشل پریرا کا ساتھ دینے کے لیے آئے لیکن 10 رنز بنانے کے بعد 178 کے مجموعے پر وہ بھی بولڈ ہوگئے۔قبل ازیں رواں ایونٹ میں سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت اپنے بھاری رن ریٹ خسارے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔اس کے علاوہ افغانستان نے بھی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز شکست کے ساتھ کیا تھا جبکہ دفاعی چیمپیئنز آسٹریلیا نے اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایشیا کپ میں افغانستان سری لنکا کو شکست کا مزہ چکھا چکی ہے۔