چوتھا شکیلہ خاتون یادگاری رمضان لیگ ،ملیر اسپورٹس فائنل میں پہنچ گئی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ینگ پاک فلیگ سی سی ملیر زون چار کے زریرِ اہتمام چوتھا شکیلہ خاتون یادگاری رمضان میںکر کٹ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں ملیر اسپورٹس نے ماڈرن جیم خانہ کو تین وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ،پہلے سیمی فائنل میچ کی خصوصیت یعقوب خان کا شاندار آل رائونڈ کھیل تھا مین آف دی میچ قرار پائے،برائٹ گرائونڈ پر ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ماڈرن جیم خانہ نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 139رنز اسکورز بنا ئے، اختیار شاہ نے نصف سینچری50رنز،فضل عظیم32اور معراج محمد نے 20رنز اسکورز بنائے،یعقوب خان نے تین،عامر ادریس ، عمیر بن علی نے 1,1وکٹ حاصل کی، جواب میں ملیر اسپورٹس نے آخری اوورز میں مطلوبہ حدف 142رنز بنالئے،یعقوب خان نے میچ وننگ 14رنز ناٹ آؤٹ،محمد یوسف34،امیر زیب32اور عامر ادریس نے 22رنز اسکورز بنائے،اختر علی نے چار اور سہیل احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،میچ کے منصف معرا ج الحق نے ملیر اسپورٹس کے یعقوب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا ،ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل پنجاب سی سی اور سعود آباد جیم خانہ کے مابین عید کے بعد کھیلا جائیگا ،میچ میں رحمان بہادر اور مہتاب الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ آصف خان منا آفیشل اسکورر تھے۔