اسلام آباد میں عید تعطیلات پر 1700 پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے عید کی تعطیلات کے دوران 1700 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی ایک ہزار اہلکار آپریشن ڈویژن ، 500 ٹریفک پولیس اور 200 سپیشل برانچ سے لئے گئے اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی انجام دیں گے مشکوک گاڑیوں ، افراد اور سامان کی چیکنگ بھی کی جائے گی مارکیٹوں کی سیکیورٹی بھی بڑہا دی گئی ہے ۔