عید کی خوشیوں میں غریب اور نادار طبقے کا خیال رکھا جائے ، علشباء عباسی
اسلام آباد (نامہ نگار) کیپٹل یوتھ کلب کی صدر علشباء عباسی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ھے کہ عید کا مقصد صرف اپنی ذات یا اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ منانے میں نہیں بلکہ اس موقع پر غریب نادار طبقے کا خیال رکھا جائا چاہیے اگر ہر شخص اپنے گرد و نواح میں ہی موجود غرباء مساکین کا خیال رکھے تو ہمارا ملک پیارا پاکستان امن اور خوشی کا گہوارہ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ عید کے دن انہوں نے کلب کے ممبران کو خسو صی ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی دارلحکومت کی کچی آبادیوں اور اپنے آس پڑوس میں ضرورت مند افراد کو ملیں اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔