اسٹارکرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی
مکہ مکرمہ(آئی این پی) اسٹارکرکٹرشاہد آفریدی نے بیٹیوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ، شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ لمحہ ، یہ بابرکت رات، خودکوخوش قسمت محسوس کررہاہوں، جسے بھی موقع ملے وہ ضرور رمضان میں مکہ اور مدینہ آئے اور عمرہ ادا کرے۔تفصیلات کے مطابق اسٹار کرکٹرشاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں شاہدآفریدی نیعمریکی ادائیگی کے دوران چھوٹی بیٹی کوپیٹھ پر اٹھا رکھا تھا۔ٹوئیٹ میں لکھا یہ اللہ اکبرکی گونج ،یہ لمحہ، یہ بابرکت رات میں خود کوخوش قسمت محسوس کررہا ہوں یہاں موجود ہوں اوراللہ سیمعافی طلب کی اور اپنیملک کیعوام اورانسانیت کیلئیرحمت اورپاکستان پر برکتیں نازل کرنیکی دعا کی۔ان کا مزید کہنا تھا جسے بھی موقع ملے وہ ضرور رمضان میں مکہ اور مدینہ آئے اور عمرہ ادا کرے۔