پولیس نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ٹریک سوٹ میں ملبوس پہلوان تعینات کر دیئے
لا ہو ر (نامہ نگار)پولیس نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ہلڑ بازی اور خواتین سے چھیڑ خانی کے واقعات کو روکنے کے لئے پہلی بارٹریک سوٹ میں ملبوس پہلوان بھی تعینات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں اور بازاروں میں ہلڑ بازی اور خواتین سے نازیبا سلوک کے تدارک کے لئے اس بار لاہور پولیس کی جانب سے پولیس کے بھاری بھرکم پہلوان بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے گزشتہ روزاچھرہ بازار،مون مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ اقبال ٹائون سمیت شہر کے مختلف شاپنگ سنٹرزاور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔