تھر: غذائی قلت و وبائی امراض سے مزید 4بچے جاں بحق
تھرپارکر( نامہ نگار)سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید چار بچے دم توڑگئے۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید چار بچے دم توڑگئے ہیں۔انتقال کرجانے والوں میں تیرہ ماہ کی بچی اور تین نومولود شامل ہیں جس کے بعد رواں ماہ بچوں کی اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ رواں سال اب تک 345 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔