ایک تصویر ایک کہانی……
گیارہ سالہ یونس گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر غبارے بیچتا ہے یونس پانچ بھائی اور دو بہنیں ہیں ایک بھائی کو بلڈکینسر ہے اس کی عمر ایک سال ہے یونس پانچویں کا طالب علم ہے اور رات کو غبارے فروخت کرتا ہے اس نے بتایا کہ مظفرگڑھ کے رہائشی ہیں اور لیاقت چوک سبزہ زار میں ایک جھگی میں رہتے ہیں۔ ان کی ساری فیملی بلڈ کینسر والے بھائی کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ۔ یونس نے گلبرگ کے علاقہ میں رات گیارہ تک چار سو روپے کمائے ہیں ۔ یونس کا باپ اور چاروں بھائی غبارے فروخت کرتے ہیں، دو بہنیں ہیں جو گھر پر رہتی ہیں، سکول بھی جاتی ہیں مگر آج کل گرمیوں کی چھٹیاں ہوچکی ہیں، بڑی مشکل سے گزارہ کررہے ہیں۔(فوٹو:عابد حسین)