ریلوے ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
لاہور(وائس آف ایشیا) ریلوے ملازمین کی عید خوشیاں غم میں بدل گئیں،ملازمین کوتنخواہ نہ مل سکی ،ایڈاونس تنخواہ کے اعلان کے باوجود ہزاروں ملازمین کو مقررہ تاریخ کے باوجود تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی تنخواہ کی امیدمیں ملازمین بینکوں کے چکر ہی کاٹتے رہے۔ پاکستان ریلوے کی طرف سے ریلوے ملازمین کو عید سے قبل ایڈاونس تنخواہ کا اعلان کیا گیامگر ایڈاونس کی بجائے درجہ چہارم کے ہزاروں ملازمین کو مقررہ تاریخ کے باوجود تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی۔ ملازمین نے فیصلہ کیا ہے یہ ساری گڑ بڑ تنخواہوں کی ادائیگی کا نہ ہونا تنخواہ بینکوں پر جانے کی وجہ سے ہوا ہے۔