ڈیرہ مراد جمالی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کوئٹہ(این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار2افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھو شوریٰ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار2افراد جمال الدین اور ہر فقیر عمرانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی۔