سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے عمران خان کے یوٹرن ان کی ناہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہیں لہٰذا وہ ثابت کرچکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ریحام خان سے متعلق سوال پر کہا کہ ریحام نے مجھ سے پوچھ کر شادی تو نہیں کی تھی، عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہیں ہمارا کیا لینا دینا ہے، ہر غیر ضروری بات کا نوٹس لے کر اسے اجاگر کرنے کی ضرورت نہیں، جو بھی مناسب ہوگا کارروائی کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی، ناقص کارکردگی اور اناڑی پن کے مظاہرے 3 دن میں سامنےآگئے، نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے عمران خان کے یوٹرن ان کی ناہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہیں، عمران ثابت کرچکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں، ان کا اناڑی پن انہیں انتخابات میں شکست دینے کے لیے کافی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024