ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو رب کی خوشنودی کیلئے ملک بھرکے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائےگا۔صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔لاہور کی بادشاہی مسجد میں سینکڑوں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں ۔جامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں امسال بھی ہزاروں مردوخواتین اعتکاف بیٹھے ہیں ۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراداد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائےگا طاق راتوں میں معتفکین خصوصی عبادت کریں گے اور کشمیر و فلسطین سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ساری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات ومناجات پیش کی جائیں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024