پنجاب میں ہیلی کیمز،ڈرونز کے ذریعے میڈیا کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد
لاہور(اے این این)محکمہ داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں ہیلی کیمز/ڈرونز کے ذریعے میڈیا کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی جانب سے جاری حکم نامہ فوری طور پر نافذالعمل ہوکر 31جولائی 2018تک موثر رہے گا۔