ملتان کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کیاجا رہاہے: ایم ایس
ملتان (وقائع نگار) چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر زاہد اختر نے کہا ہے کہ ہسپتال کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں اور پیپر لیس یعنی کاغذ کے بغیر سسٹم شروع کر رہے ہیں جس سے مریضوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آؤٹ ڈور میڈیسن بک پر بھی بار کوڈ لگایا جا رہا ہے جس سے مفت ادویات متعلقہ مریض کو ملیں گی ایمرجنسی وارڈ کے سامنے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کر دیا ہے تاکہ لوگوں کو معلومات مل سکیں انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے توسیعی منصوبہ پر کام کی رفتار کو تیز کروائیں گے اس منصوبہ کی تکمیل سے مریضوں کے لئے طبی سہولیات میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ 11 نئی انجیو گرافی مشینیں خریدی جا رہی ہیں جس سے انجیو گرافی مشینوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو جائے گی ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے رش کے خاتمہ کے لئے منصوبہ بندی کی ہے اور صرف ایمرجنسی حالت میں لائے گئے مریضوں کو وہاں داخلہ ملے گا شعبہ آؤٹ ڈور کے مریض کو وضع کردہ سسٹم کے مطابق ہی داخلہ دیا جائے گا۔