آرڈی اے سٹاف کیلئے عید گرانٹ ایوارڈ کی منظوری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آرڈی اے سٹاف یونین سی بی اے کے صدرخواجہ ارشد جاوید کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے رانا اکبر حیات نے عید گرانٹ ایوارڈ کی منظوری دے دی جس کے بعد اب گریڈایک تا گریڈ 16 ملازمین کو آرڈی اے ویلفیئر فنڈز ریگولیشن کے تحت 7000 روپے فی ملازم عید گرانٹ دی جائی گی اس گرا نٹ سے آر ڈی اے کے 138ملا زمین مستفید ہو نگے جن میں اعلا ن سنتے ہی خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہو ں نے ڈا ئریکٹر جنرل آر ڈی اے را نا اکبر حیا ت سمیت آر ڈی اے سٹا ف یو نین کے صدر و دیگر عہدیدا را ن کا شکریہ ادا کیا ہے۔