ڈاکو نے مزاحمت پر آئس کریم سپلائر کو گولی مار کر قتل کر دیا
راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی کی واردات میں آئس کریم سپلائر ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے خیانت مجرمانہ بھی شہری دو کروڑ روپے گنوا بیٹھاتھانہ آر اے بازار کے علاقے جھاورہ میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نے آئس کریم کمپنی کے سپلائر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا35 سالہ محمد وحید کی نعش پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی مقتول محمد وحید علاقے میں کریانہ سٹورسے رقم لے کر نکلا تو ایک ڈاکو نے اس سے رقم اور موبائل فون چھین لئے جس پر محمد وحید نے مذاحمت کی تو ڈاکو نے اس کے سر پر گولی مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اس واردات کی اہلیان علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے تھانہ ائر پورٹ کو چوہدری مستنصر نے بتایا کہ میں اپنی ڈیری شاپ میں موجود تھا کہ تین ڈاکو گھس آئے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی ، ایک موبائل فون لوٹنے کے بعد دکان میں موجود گاہک نعمان اعجاز سے بھی نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو نوید حسین نے بتایا کہ میرا کیری ڈبہ چوری ہوگیا تھانہ ائرپورٹ کو عامر شہزاد نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو میری دکان میں داخل ہوئے اور70 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے اس دوران گاہک راجہ نصیر سے موبائل فون بھی اچک لے گئے تھانہ بنی کو رمضان حسین نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے تھانہ ائرپورٹ کو محمد دانیال نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ رتہ امرال کو امجدپرویز نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاہے تھانہ کراچی کمپنی کو ندیم سہیل نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں میری گاڑی سے بٹوہ اور موبائل فون چوری ہوگئے بٹوے میں میری نقدی بھی تھی تھانہ رمنا کو شعبان احمد نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون تھری میں میرے گھر سے طلائی زیورات اور انعامی بانڈز چوری ہوگئے تھانہ شہزاد ٹائون کو عبدالرحمٰن نے بتایا کہ لہتراڑ روڈ پر چار مسلح ڈاکو مجھ سے کلٹس کار نمبرLED - 4169 ، نقدی ،ٹیبلٹ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سہالہ کو محمد طفیل نے بتایا کہ ہمک میں تین افراد میری زمین میں داخل ہوئے اور مجھ سے نقدی چھین کر لے گئے تھانہ ترنول کو عاقل خان نے بتایا کہ مجھے نزیر احمد نے دو کروڑ روپے کی رقم کاروباری لین دین پر ادا کرنے کیلئے چیک دئے جو ڈس آنر ہوگئے۔