این اے 60سے ٹکٹ کیلئے شکیل اعوان، جمال ناصر اور حاجی پرویز میں ٹائی پڑ گئی!
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) شہر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60 میں مسلم لیگ کے ٹکٹ کے حصول کے لئے تین اُمیدواروں ملک شکیل اعوان،ڈاکٹر جمال ناصر اور حاجی پرویز خان میں ٹائی پڑ گئی ہے ۔تینوں اُمیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دے کر لابنگ شروع کر دی ہے وہ چند روز میں کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔