ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
راولپنڈی، زیر نظر تصویر میں منچلے نوجوان رمضان المبارک میں جون کی شدت گرمی میں کسی تالاب میں نہیں، پلازے کی چھت پر پانی کی ٹینکی سے پائپ لگا کر ایک دوسرے پر پانی پھینک کر گرمی کے شدید اثرات کا مقابلہ کررہے ہیں۔ تپتے سورج کی گرمی میں جسم و جان کو ٹھنڈا کررہے ہیں۔ غریب محنت کش طبقہ کے پاس ایئرکنڈیشن کی سہولت نہیں، وہ جہاں جسے بھی پانی ملے استعمال کرکے روزے کی حالت میں گرمی کا مقابلہ کررہے ہیں۔ غالب کی زبان میں خسہ خانہ تو نہیں البتہ برفاب (ٹھنڈا پانی) میسر نہیں جسے سے وہ دل بہلا رہے ہیں( تحریر و تصویر ایم جاوید)