انتخابات 2018 ئ، راولپنڈی شہر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انتخابات 2018 ء کے لئے راولپنڈی شہر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 جون ہے۔ پیر کو شدید گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں نے فارم حاصل کئے۔راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے سات اور صوبائی اسمبلی کے 15حلقوں کے لیے بائیس ریٹرننگ آفیسر مقرر کیے گئے ہیں ۔جن امیدواروں نے فارم حاصل کئے ہیں ۔ ان میں شیخ رشید احمد، مسلم لیگ ن کے رہنمائبیرسٹر دانیال چودھری ، اسامہ چودھری، رفعت عباسی، ضیاء اللہ شاہ ، ملک عبدالصمد،پیپلز پارٹی کے چودھری افتخار، چودھر ظہیر محمود،تحریک لبیک یا رسول للہ پاکستان کے پیر عبدالطیف طیب، ملک محمد تاج اور راجہ محمد وسیم سیفی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان،تاج عباسی، جعفر شاہ اور دیگر شامل ہیں ضلع کچہری میں 8جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کی جائے گی سکروٹنی کا عمل 14جون کو مکمل ہوگا فیصلوں کے خلاف اپیل 19جون تک دائر کی جاسکے گی دائرکردہ اپیلوں پر فیصلے26جون تک مکمل کرلیے جائیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 27جون کو آویزاں کی جائے گی کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے 28جون کی تاریخ مقرر ہے جب کہ انتخابی نشات 29جون کو الاٹ کیے جائیں گے ۔