چیئرمین یونین کونسل کا کارنامہ ،سرکاری فلٹریشن پلانٹ کا پانی فروخت کرنا شروع کردیا
محسن وال (نامہ نگار ) محسن وال یونین کونسل نمبر60میں پچیس ہزار کی آبادی کے لئے ن لیگی سابق ایم پی اے عامر حیات ہراج کے دس سالہ دور میں چارواٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیاگیا لیکن بعد میں صرف ایک ہی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا اور وہ بھی چہیتے چیئرمین یونین کونسل کو نوازنے کے لئے مرکزی جگہ کی بجائے اس کے گھر کے سامنے لگا دیا جہاں لوگوں کو تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پانی بھرنے کے لئے جانا پڑتا ہے اس ناانصافی کے بعد دوسری گھٹیا حرکت یہ کی کہ فلٹریشن پلانٹ کے پانی پر جگا ٹیکس لگا دیا اور کمیٹی ممبران فلٹریشن پلانٹ محسن وال نے 20لیٹر تک کے فی کین پر دس روپے اور بیس لیٹر سے زائد فی کین پر بیس روپے وصولی شروع کردی اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ سراسر ناانصافی ہے کمشنر ملتان ڈویثرن نوٹس لیں ۔