ملتان سمیت میپکو ریجن میں کم وولٹیج کی شکایات‘ صارفین مشکلات کا شکار
ملتان(نامہ نگارخصوصی) ملتان سمیت میپکو ریجن میں کم وولٹیج کے باعث بجلی صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ کم وولٹیج کے باعث شہریوں کے برقی آلات، الیکٹرانکس کی اشیاء جواب دے گئیں۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے غیرمعمولی استعمال کے باعث گرڈ سٹیشنوں پر پڑنے والے بوجھ کو وولٹیج کم کرکے پورا کیا جارہا ہے۔ صارفین کے مطابق ائیرکنڈیشنرز، کولر، استری، واٹر پمپ کم وولٹیج کے باعث کام نہیں کررہے ہیں۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ کم وولٹیج کا مسئلہ حل کیا جائے۔