فرسٹ ایئر کے امتحانی سنٹر میں بجلی نہ پنکھے،طالبات گر می سے نڈھال
گگو منڈی( نامہ نگار) فرسٹ ایئر کے مقامی گرلز ہائر سکینڈری سکول میں بنائے گئے امتحانی سنٹر میں طالبات کے مطابق بعض کمروں میں بجلی تھی نہ پنکھے جس کے باعث طالبات کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا اور حالیہ شدید گرمی کے موسم میں مسلسل تین گھنٹے پنکھے کے بغیر کمرے میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے کے دوران بعض طالبات بے ہوش ہوتے ہوتے بچیں ۔طالبات کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ جن کمروں میں پنکھے اور بجلی کا انتظام نہیں وہاں فوری طور پر پنکھے اور بجلی کی سپلائی کا انتظام کیا جائے یا طالبات کو دوسرے کمروں میں شفٹ کیا جائے ۔اس سلسلہ میں گرلز ہائر سکنڈری سکول کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔