گریڈ18 میں ترقی پانیوالے 12 سینئر اساتذہ کے پوسٹنگ آرڈر جاری
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم نے گریڈ 17سے 18 میں ترقی پانے والے 12سینئر اساتذہ کی پوسٹنگ کردی اس سلسلے میں جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فروری میں ہونے والی ڈی پی سی کے مطابق پنجاب بھر سے گریڈ 17سے 18میں ترقی پانے والے سینئرہیڈماسٹر ، سینئر سبجیکٹ سپسلسٹ کو فوری طو ر تعیناتی کی جاتی ہے اور ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ 15 دن میں جوائن کرکے رپورٹ کریں۔