سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالی فضلاں بی بی سپردخاک
چک امرو ( نامہ نگار) سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری کے بجوات اور ہرپال سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ و گولہ باری سے شہید ہونے والی کچی ماند کی ستر سالہ فضلاں بی بی کی نماز جنازہ بہادرپور میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فرخ نوید نے فضلاں بی بی کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں آٹھ پاکستانی شہری شہید اور چالیس کے قریب زخمی ہوئے تھے جبکہ درجنوں مویشی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے اور متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔جبکہ گذشتہ لوگ بھارتی فائرنگ سے ستر سالہ فضلان بی بی اور پانچ سالہ بشی نرگس شہید ہو گئیں۔ فضلاں بی بی کو سپردخاک کر دیا گیا۔