تنزانیہ: سعودی حافظ حاتم بن عبداللہ نے حفظ قرآن کا عالمی مقابلہ جیت لیا
دودوما(اے پی پی) تنزانیہ میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں سعودی عرب نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ عالمی میڈیا کے مطابق تنزانیہ کے دارالحکومت دودوما منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن میں سعودی عرب کے حافظ حاتم بن عبداللہ بن رایزہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔