گوداموں‘ کباڑ خانوں ‘قبرستانوں میں ڈینگی لاروے کے خاتمہ کیلئے آپریشن کیا جائے: زاہد سہیل
ملتان (خبرنگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروے کے حوالے سے تمام حساس مقامات کی جیو ٹیکنگ کر دی گئی ہے سکول‘ ہسپتال اور گوداموں میں روزانہ کی بنیادوں پر سرویلنس کی جائے قبرستان‘ گودام اور کباڑحانوں میں خصوصی آپریشن کیا جائے صوبہ بھرمیں ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے ملتان سرفہرست ہے جس کا تمام کریڈٹ ڈینگی سٹاف کو جاتا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر عطاء الرحمن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ ہم نے بھرپور محنت سے ڈینگی کو شکست دی اور اب بھی ڈینگی لاروے کی افزائش روکنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اگر شہری بھی ساتھ دیں تو ہم اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ سکتے ہیں ڈینگی عملہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی جگہ بھی پانی جمع نہ ہو تاکہ وہاں ڈینگی لاروا نشوو نما نہ پا سکے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری نے کہاکہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اورخشک رکھیں ہمیں ڈینگی سے گھبرانے کی بجائے احتیاط اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے فوکل پرسن ڈینگی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ ملتان شہرمیں جوہڑوں اور گندگی کے ڈھیروں کا فوری سدباب کیا جا رہاہے۔