ماہ صیام کے دوسرے عشرے کے اختتام پر خواتین نے بازاروں کا رخ کر لیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ کے اختتام پر صوبائی دارالحکومت کی خواتین نے ہوشربا مہنگائی اور منافع خوروںکی گرانفروشی کے باوجود عید الفطر کی شاپنگ کیلئے مختلف مارکیٹوںکارخ کرلیاہے۔ شہر کے مختلف تجارتی مراکزبھی موقع کی مناسبت سے سج گئے ہیںاور بازاروںکی گہماگہمی میںبھی اضافہ ہوگیاہے۔ گزشتہ روزافطاری کے بعد شہرکے مختلف شاپنگ مالزاور پوش علاقوںکی مارکیٹوںسے شاپنگ کرنے والی خواتین اور بچے بھاؤ تاؤ پوچھے بغیر ہی من پسند اشیاٹرالیوںمیں بھرتے رہے جبکہ شہرکامتوسط سفید پوش طبقہ مارکیٹوںاور بازاروںمیں عارضی سٹالوںسے شاپنگ اور بھاؤ تاؤ میں مصروف دکھائی دیتے رہے۔ چوڑیوں، جھمکوں،ر یڈی میڈگارمنٹس‘ میچنگ جیولری اور جوتوں کے سٹالوں پرلڑکیوں، خواتین اوربچوں کا رش دکھائی دیتارہا۔ نوائے وقت سے گفتگومیں رومیسہ اور نزہت نے بتایاکہ سمجھ میںنہیں آرہاکیاکریں ، پہلے رمضان کی مہنگائی بھگت رہے ہیںاب عید پر ہرطرح کے دکاندار پنجے جھاڑ کر صارفین کی جیبوںپر ڈاکہ ڈالنے میںمصروف ہیں ۔ فوزیہ اور عندلیب نے کہاکہ محدود تنخواہوںکے ساتھ مہنگائی کے جن کامقابلہ ممکن نہیں، ناقص اشیامہنگے داموںبک رہی ہیںاور غریب عوام انہیںخریدنے پرمجبور ہیں۔