رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں خصوصی اہتمام سنت نبویؐ ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا مزید اہتمام سنت نبویﷺ ہے۔ جوں جوں رمضان المبارک گزرتا جا رہا ہے دلوں میں رمضان کی جُدائی کا غم بڑھتا جارہا ہے۔ گیارہ مہینے کے حوادثات زمانہ کئی نشیب و فراز اور بحر زندگی کی موجوں کے کئی تھپیڑوں سے نبرد آزما ہوکرکوئی قسمت سے پھر آئندہ سال ساحل رمضان پر جا کر اُترے گا۔اس لیے رُخصت ہونے والے مہمان کی ناز برداری میں پوری ہمت لڑا دینی چاہیے اور رمضان کی ہر گھڑی کی قدر کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا خصوصی اہتمام سنت نبویﷺ ہے۔ نار جہنم سے آزادی کے اس عشرے میںحصول جنت کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔