فتح مکہ اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہے: ربیعہ طارق
لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پنجاب کی صدر ربیعہ طارق نے کہاہے کہ فتح مکہ اسلامی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو اسلام کے امن کے پیغام کی ایک بہترین اور قابل تقلید مثال ہے جس دن اللہ کے رسولﷺ نے عام معافی کا اعلان کیا اور انسانی تاریخ حیرت کی نگاہ سے اس فتح کو دیکھتی ہے جو بغیر خون بہائے حاصل ہوتی ہے یہ بات انہوںنے دورئہ قرآن میںفتح مکہ کے حوالے سے کہی انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ اگر مسلمان صدق دل کے ساتھ اللہ تعالی کی واحدانیت کا اصول لے کر اٹھیں تو دنیا کے ہر ذرے کو زیر کرسکتے ہیں۔