قومی کمشن برائے بین المذاہب مکالمہ کا مسلم علماء کرام کے اعزاز میں افطار ڈنر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قومی کمشن برائے بین المذاہب مکالمہ (کیتھولک بشپس کانفرنس پاکستان) نے مسلم علماء کرام کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس کی میزبانی آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء اورفادر فرانسس ندیم نے کی۔ افطار ڈنر میں مولانا محمد عاصم مخدوم، فادر جیمس چنن، مفتی سید عاشق حسین، مولانا محمد زبیر عابد، حافظ محمدنعمان حامد، ڈاکٹربدرمنیرمجددی، فادر عنایت برناڈ، علامہ اصغرچشتی، سہیل ائے رضا، فیروز اعجاز بٹ، قاری خالد محمود، شاہد امروز ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کارڈنیل توران کا پیغام برائے رمضان المبار کاور عیدالفطرپڑھ کر سنایاگیا۔آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے اس موقع پر تمام علماء کرام کو خوش آمدیدکہا۔