ٹی بی کنٹرول پروگرام میں بے ضابطگیوں کی خبر بے بنیاد ہے: ڈی جی ہیلتھ
لاہور(پ ر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام گلوبل فنڈز اور نیشنل ٹی بی کنٹرول کی جانب سے ملنے والے فنڈز کا 90فیصد براہ راست خرچ نہیں کرتا۔گلوبل فنڈز چاروں صوبائی حکومتوں کے ٹی بی کنٹرول پروگرامز کو بذریعہ نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام ادویات کی خریداری ،جین ایکسپرٹ مشین، لیبارٹری کا سامان،گاڑیاں اور دیگر ضروریات ہر سال فراہم کرتا ہے ڈاکٹر منیر احمدنے کہا کہ نیشنل ٹی بی پروگرام کی آڈٹ ٹیم نے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد آڈٹ پیرا کو کلئیر کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام میں کسی کسی قسم کی مالی بے ضابطگی اور کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔