صادق اور امین امیدواروں کی کامیابی کے لئے قوم کردار ادا کرے:سیف اللہ خالد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں صادق و امین امیدوار وں کی کامیابی کے لئے قوم کردار ادا کرے گی۔کرپٹ ٹولے کی سیاست ختم ہو چکی،اب نظریاتی سیاست ہو گی۔ عام انتخابات شفاف اور وقت پر ہونے چاہئیں۔ سیاستدانوں نے بیرون ملک اپنی جائیدادیں بناکر ملک کو بیچ ڈالا۔ پاکستان بنجر بن چکا لیکن سیاستدان بھارت کی آبی دہشت گردی پر خاموش ہیں۔ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے، ملک و قوم کی خدمت سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی۔ الیکشن میں ملک بھر سے بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ بیرونی دبائو پر ہماری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔