گلیشیئر پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی آمد میں اضافہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) پہاڑوں پر گلیشیئر پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پانی کی آمد 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہو گئی جس پر ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی ہے۔ پنجاب کو پانی کی فراہمی 69 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 93 ہزار کیوسک سندھ کو 60 ہزار سے بڑھا کر 85 ہزار کیوسک اور بلوچستان کو 8 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 14 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔