عید ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ٹکٹ بلیک کرنیوالا مافیا متحرک
ملتان (نمائندہ خصوص) ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطر پر خصوصی ٹرینوں کے چلانے کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ٹکٹ بلیک کرنے والا مافیا حرکت میں آ گیا ہے ۔ پاکستان ریلوے کے تمام چیک اینڈ بیلنس کو ناکام بناتے ہوئے مختلف ناموں کے شناختی کارڈز کے ذریعہ ایڈوانس بکنگ کا کام شروع کر دیا ہے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے شروع ہوتے ہی ٹکٹ بلیک کرنے والے مافیا نے ریلوے سٹیشنوں پر ڈیرے لگا دیئے ہیں ٹکٹ بلیک ہونے سے ایڈوانس ٹکٹ کرانے کے خواہش مند پردیسیوں کو مشکلات کا سامنا بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر پردیسیوں کے لئے 6 خصوصی ٹرینیں چلانے کے شیڈول کا اعلان کیا یہ ٹرینیں کراچی‘ لاہور‘ راولپنڈی‘ پشاور اور ملتان کے لئے چلائی جائیںگی ان ٹرینوں کے لئے ایڈوانس بکنگ کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیاجس کے مطابق مسافر20 رمضان المبارک سے ایڈوانس بکنگ کرا سکیں گے پاکستان ریلوے شیڈول کے اعلان کے ساتھ پردیسیوں نے ایڈوانس بکنگ کے لئے ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کر لیا جس کی وجہ سے ریزرویشن آفس کے باہر مسافروں کا بے پناہ رش ہے ان حالات میں ٹکٹ بلیک کرنے والا مافیا بھی متحرک ہو گیا ان مافیا کے پاس مختلف ناموں کے شناختی کارڈہوتے ہیں جن کے نام پر ایڈوانس ٹکٹ بک کرواتے ہیں بعد ازاں بلیک کرکے دگنی قیمت پر فروخت کرتے ہیں معلوم ہوا ہے ٹکٹ بلیک کرنے مافیا ریلوے کا چیک اینڈ بیلنس سسٹم کو بھی ناکام بنا دیا ہے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی تعداد میں ایڈوانس بکنگ کروانے پر پردیسیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ٹکٹ بلیک کرنے والوں کو سپیشل ٹرینوں کی ٹکٹ آسانی سے دستیاب ہے ریلوے انتظامیہ ٹکٹ بلیک کرنے والے مافیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش تو کر رہی ہے لیکن کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہو رہی ریلوے انتظامیہ نے اس مرتبہ کمرشل انسپکٹرز ریزرویشن آفس میں تعینات کر دیئے ہیں جو ایڈوانس ٹکٹ حاصل کرنے والے مسافروں کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔