ریحام خان کی کتاب کی ا شاعت سے روکنے کیلئے دعویٰ دائر
ملتان(سپیشل رپورٹر) سول جج ملتان نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو سابق شوہر کیخلاف کتاب کی اشاعت سے روکنے کے خلاف دعویٰ پر ریحام خان‘ حسین حقانی اور پیمرا اسلام آباد سے 9 جون کو جواب طلب کر لیا ہے فاضل عدالت میں ملتان کے خلاف غلام مصطفی چوہان درخواست دائر کی جبکہ ریحام خان اینکر فلمساز ‘ اداکارہ اور صحافی ہے جس نے سال 2008ء میں بی بی سی میں بطور صحافی کام شروع کیا اور پھر دیگر چینلز کے ساتھ منسلک رہنے کیساتھ فلمساز بھی رہی اور اس نے 19 سال کی عمر میں شادی کی جس سے تین بچے بھی ہیں اور بعد ازاں شوہر سے طلاق اور جنوری 2015 میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کرلی جو کچھ عرصہ قائم رہی اور ماہ اکتوبر میں چیئرمین عمران خان نے انہیں طلاق دے دی اس ضمن میں ریحام خان مسلم لیگ ن غیر ملکی ایجنڈا اور ایجنسیوں کی تنخواہ دار تھی اور چیئرمین کی زندگی لینے کے درپے تھی وہ پاکستان تحریک انصاف پر قبضہ کرنا چاہتی تھی جس کی بنا ء پر شادی نہیں چل سکی جس کے بعد مسلم لیگ ن کے لیڈروں سے خفیہ ملاقاتیں شروع کر دیں اور عمران خان کے خلاف ایک منظم سازش تیار کی جس میں شہباز شریف حنیف عباسی‘ مریم نواز‘ احسن اقبال اور امیر مقام شامل تھے اور طے کیا گیا کہ انتخابات 2018 سے قبل عمران خان کے خلاف کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا گیا یہ غلط اقدام ہے اسے روکا جائے۔