ڈیرہ :بھتیجی پر تشدد کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)بھتیجی پر تشددکا معاملہ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزیدتین دن کی توسیع کردی تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ کی حدود بستی سکھیرہ ارائیں میں بھتیجی طاہرہ بی بی پر تشدد کے واقعہ میں گرفتار ملزم چچا عبدالمجید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ڈیوٹی جج غلام اصغر رضوی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کرتے ہوئے سات جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔