تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں: ڈاکٹرز کی غفلت‘ ایک اور مریضہ دم توڑ گئی
محسن وال (نامہ نگار ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیبر روم میںڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک اور ڈلیوری کی مریضہ دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کے لیبرروم میں ڈلیوری کے لئے آنے والی کلثوم بی بی آدھے گھنٹے تک لیبرروم میں تڑپتی رہی ڈاکٹروں کی جانب سے بروقت آپریشن نہ کرنے پر خاتون مریضہ لیبرروم میں دم توڑ گئی واضح رہے کہ تحصیل ہسپتال میاں چنوں میں گزشتہ دوہفتوں کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے پانچ مردوخواتین ہسپتال دم توڑ چکے ہیں اس سلسلہ میں جب ایم ایس تحصیل ہسپتال میاں چنوں ڈاکٹر شاہد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وقوعہ سے ہی انکار کردیا اور کہا کہ اگر ہسپتال میں کوئی ایسا وقوعہ ہوتا تو ہسپتال میں شور مچ جاناتھا۔