ناظم تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے شہر اعتکاف میں انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ اور شہر اعتکاف 2018 کے سربراہ خرم نواز گنڈا پور نے سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد کے ہمراہ شہر اعتکاف کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا،انتظامات کے حوالے سے جواد حامد نے خرم نواز گنڈا پور کو تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ جامع المنہاج ٹائون شپ میں آج 5 جون سے شروع ہونے والے اعتکاف کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں