الیکشن کمشن نے تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کر دیا: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف نظریاتی کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے برائے جنرل الیکشن 2018 کے لیے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نشانات کی لسٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو تیر،پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر،پاکستان تحریک انصاف کو بلا،پاکستان تحریک انصاف این کو بلے باز ،پی ایم ایل زیڈ کو ہیلی کاپٹر ،پاکستان مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر اور ایم کیو ایم کو پتنگ کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔