شجاع آباد: ناقص گوشت کھانے سے ا یک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت نازک
شجاع آباد‘سکندرآباد(خبرنگار‘نامہ نگار) شجاع آباد کے علاقے پل لوہاری گیٹ میں زہریلا گوشت کھانے سے ایک فیملی کے سات افراد کی حالت غیر ہسپتال داخل دوافراد کی حالت تشویشناک ہونے پر نشترہسپتال داخل کرادیاگیا۔تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے علاقے پل لوہاری گیٹ کے رہائشی ظہور احمدنے بتایاکہ اس کابھائی شہزاد احمد ملتان سے بڑے کا گوشت لیکر آیا شام کو جیسے ہی کھانا تیار ہوا اور پوری فیملی نے کھانا کھا لیا جس سے پوری فیملی کی حالت غیر ہوگی اور 30سالہ شازیہ‘ چھ سالہ سراج‘ سات سالہ مہک‘ پانچ سالہ مدیحہ‘ چھ سالہ اقراء ‘سات سالہ مسکان‘ نازیہ کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طو پر قریبی ہسپتال لے جایاگیا جہاں پر تین افراد کی حالت خراب ہونے پر ان کو نشترہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جبکہ باقی فیملی کے افراد کی حالت بھی تاحال نہ سنبھل پائی ہے ظہور احمدنے بتایاکہ گوشت کھانے سے پہلے فیملی کے تمام افراد ٹھیک تھے کہ گوشت کھانے سے سب کی حالت غیر ہوگئی دوسری جا نب تحصیل بھر میں شہریوںکو مضر صحت گوشت کھلا جارہاہے جبکہ انتظامیہ نے ا پنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں شہریوںنے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔